02/02/2024
ٹرانزیشنل وینٹیلیشن کیا ہوتی ھے!
یہ جاننے سے پہلے ہمیں تھوڑی سی ڈیٹیل میں جانا پڑے گا
وینٹیلیشن کی چار اقسام ہیں
1۔قدرتی وینٹیلیشن
2۔ٹنل وینٹیلیشن
3۔منیمم وینٹیلیشن
4۔ٹرانزیشنل وینٹیلیشن
قدرتی وینٹیلیشن یا نیچرل وینٹیلیشن اوپن ہاؤس میں ہوتی ہے جہاں پر پیڈ اور پنکھے نہیں لگے ہوتے، جب کہ ٹنل وینٹیلیشن کنٹرول شیڈ میں گرمیوں میں ہوتی ہے جب پیڈ اور پنکھے چلتے ہیں منیمم ویلیویشن سردیوں میں ہوتی ہے دسمبر یا جنوری میں،اب اپنے مین ٹاپک پہ اتے ہیں
ٹرانزیشنل وینٹیلیشن ۔۔
ٹرانزیشنل کا لفظ ٹرانزیشن سے نکلا ہے اردو میں اس کا مطلب ہے نقل مکانی کرنا یا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا پولٹری کے حوالے سے اپ اس کو یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایک وینٹیلیشن سے دوسری وینٹیلیشن میں جانایہ دو ٹائم پر ہوتی ہے جب سردی ختم ہو رہی ہو اور گرمی سٹارٹ ہو رہی ہو یا پھر گرمی ختم ہو رہی ہو اور سردی سٹارٹ ہو رہی ہو۔
اج 2 فروری ہے تقریبا ان دونوں میں رات کا ٹمپریچر تقریبن 8 ہے اور دن کا ٹمپریچر اہستہ اہستہ بڑھتا جائے گا، مطلب 20،25،30۔۔
تو اس لحاظ سے رات کو ہماری منیمم وینٹیلیشن چلے گی مطلب پنکھا ٹائمر پہ لگا ہوگا اور جیسے ہی دن ہوگا ٹمپریچر 10 بجے کے بعد بڑھنا شروع ہو جائے گا تو ہمارے پنکھے ٹائمر سے ٹمپریچر پر شفٹ ہو جائیں گے جیسے جیسے ٹمپریچر بڑھتا جائے گا ویسے ویسے اپ کو زیادہ پنکھے چلانے پڑیں گے اب ایک ٹائم ائے گا وینٹوں سے ہوا لینے کے باوجود ٹمپریچر ڈاؤن نہیں ہوگا اب ہمیں نیکسٹ سٹیپ پہ جانا پڑے گا اور پیڈوں سے ہوا لینی پڑے گی شیڈ میں ٹمپریچر کو دیکھتے ہوئے پیڈوں کو گیپ دے لیں
اب جیسے جیسے باہر ٹمپریچر بڑھتا جائے گا اپ کو پیڈوں کے پردے اور نیچے کرنے پڑیں گےاب اسی طرح جب 2 بجے کے بعد باہر کا ٹمپریچر ڈاؤن ہونا شروع ہوگا اپ پردوں کو اوپر کرتے جائیں اور شام کو پھر اپ منیمم وینٹیلیشن پہ چلے جائیں یہ کام اپ کو کچھ دنوں تک کرنا پڑے گا اس کے بعد اپ پھر ٹنل وینٹیلیشن پر شفٹ ہو جائیں گے
یہ ٹائم فلاک کے لیے بہت ہی اہم ہوتا ہے کیونکہ مرغی کو رات کو وینٹیلیشن اور ملتی ہے اور دن کو وینٹیلیشن اور ملتی ہے اور اس سٹریس کی وجہ سے کوئی بھی بیماری ا سکتی ہے مثلا گھمبورو لہذا اپ نے اس چیز کا خیال رکھنا ہے
رانا نیاز احمد سپروائزر شکرگڑھ
03016660250
03416660250
03121920006