Coffee House

Coffee House Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Coffee House, Rawalpindi Cantonment.

جِتنی تُمہاری مُکمّل اَنا ہےاِتنی تو فَقط ہماری آنکھوں سے جھَلکتی ہے
24/05/2026

جِتنی تُمہاری مُکمّل اَنا ہے
اِتنی تو فَقط ہماری آنکھوں سے جھَلکتی ہے

اس سے پہلے تو دعاؤں پہ یقیں تھا کم کمتُو نے چھوڑا تو مناجات کا مطلب سمجھے!
24/05/2026

اس سے پہلے تو دعاؤں پہ یقیں تھا کم کم
تُو نے چھوڑا تو مناجات کا مطلب سمجھے!

ہاتھ چوموں گلے لگاؤں میںتیری باتیں کوئی سنائے توخوشبو جاتی نہیں ھوا سےاس کے ہونٹوں کو چھو کے آئے تو
22/05/2026

ہاتھ چوموں گلے لگاؤں میں
تیری باتیں کوئی سنائے تو

خوشبو جاتی نہیں ھوا سے
اس کے ہونٹوں کو چھو کے آئے تو

22/05/2026
مجھ کو کافی ہے بس اک تیرا موافق ہوناساری دنیا بھی مخالف ہو تو کیا ہوتا ہےCoffee House
22/05/2026

مجھ کو کافی ہے بس اک تیرا موافق ہونا
ساری دنیا بھی مخالف ہو تو کیا ہوتا ہے
Coffee House

"کتابوں سے دوستی کریں، خود کے ساتھ وقت گزاریں ، خوبصورت عورتوں کی مسکراہٹوں میں شامیں گزاریں، بار بار محبت کریں اور چائے...
22/05/2026

"کتابوں سے دوستی کریں، خود کے ساتھ وقت گزاریں ، خوبصورت عورتوں کی مسکراہٹوں میں شامیں گزاریں، بار بار محبت کریں اور چائے کو اپنی زندگی میں شامل کر لیں۔"
Coffee House

کوچہ یار میں ھو گا کہیں مصروف طوافدل اگر سینے میں ھــوتا تــو دھڑکتا ھــوتا
22/05/2026

کوچہ یار میں ھو گا کہیں مصروف طواف
دل اگر سینے میں ھــوتا تــو دھڑکتا ھــوتا

02/02/2026

بے سبب تو نہ تھیں تری یادیں
تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا

ضبط کا حوصلہ بڑھا لینا
آنسوؤں کو کہیں چھپا لینا

کانپتی ڈولتی صداؤں کو
چپ کی چادر سے ڈھانپ کر رکھنا

بے سبب بھی کبھی کبھی ہنسنا
جب بھی ہو بات کوئی تلخی کی

موضوع گفتگو بدل دینا
بے سبب تو نہیں تری یادیں

تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا

وصی شاہ

10/11/2025

وہ دل کی باتیں زمانے بھر کو نہ یوں سناتا مجھے بتاتا
وہ ایک دفعہ مری محبت کو آزماتا مجھے بتاتا

زبان خلقت سے جانے کیا کیا وہ مجھ کو باور کرا رہا ہے
کسی بہانے انا کی دیوار کو گراتا مجھے بتاتا

زمانے والوں کو کیا پڑی ہے سنیں جو حال دل شکستہ
مگر مری تو یہ آرزو تھی مجھے بلاتا مجھے بتاتا

مجھے خبر ہے کہ چپکے چپکے اندھیرے اس کو نگل رہے ہیں
میں اس کی راہوں میں اپنے دل کا دیا جلاتا مجھے بتاتا

ستم کیا ہے منیرؔ اس نے جو شہر چھوڑا ہے خامشی سے
میں اس کی خاطر یہ ساری دنیا بھی چھوڑ جاتا مجھے بتاتا

04/11/2025

بڑے تحمل سے رفتہ رفتہ نکالنا ہے
بچا ہے جو تجھ میں میرا حصہ نکالنا ہے

یہ روح برسوں سے دفن ہے تم مدد کرو گے
بدن کے ملبے سے اس کو زندہ نکالنا ہے

نظر میں رکھنا کہیں کوئی غم شناس گاہک
مجھے سخن بیچنا ہے خرچہ نکالنا ہے

نکال لایا ہوں ایک پنجرے سے اک پرندہ
اب اس پرندے کے دل سے پنجرہ نکالنا ہے

یہ تیس برسوں سے کچھ برس پیچھے چل رہی ہے
مجھے گھڑی کا خراب پرزہ نکالنا ہے

خیال ہے خاندان کو اطلاع دے دوں
جو کٹ گیا اس شجر کا شجرہ نکالنا ہے

میں ایک کردار سے بڑا تنگ ہوں قلم کار
مجھے کہانی میں ڈال غصہ نکالنا ہے

عمیر نجمی

ایویں وسدی سوہنڑی بارش وچمیکوں  یار  پرانڑے  یاد  آ گئےاج گجدے بدل دی گاج وانگوں دلدار   پرانڑے  یاد   آ  گئےہاسے بارش و...
29/06/2025

ایویں وسدی سوہنڑی بارش وچ
میکوں یار پرانڑے یاد آ گئے

اج گجدے بدل دی گاج وانگوں
دلدار پرانڑے یاد آ گئے

ہاسے بارش وچ بہوں خوش تھیندے
او حال پرانڑے یاد آ گئے

کیڈے سوہنے ویلے گزرے ہن
او سال پرانڑے یاد آ گئے

شاکر شجاع آبادی

Zulfiqar Hussain Jandyal

Address

Rawalpindi Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Coffee House posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share