BGM News

Call Directions Contact the restaurant

BGM News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BGM News, KPK, Garhi Habibullah.

گڑھی حبیب اللہ، بالاکوٹ، مانسہرہ اور گردونواح کی مستند خبریں۔ عوامی مسائل، لوکل ایشوز، سماجی و ترقیاتی امور کی بروقت اور بے باک کوریج — سچ کے ساتھ، عوام کے لیے۔

13/08/2026
07/08/2026

I got over 100 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

دبنگ افیسر خالد اقبال خٹک نئے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ تعینات مانسہرہ سےمیاں بہزاد عادل ایڈیشنل سیکرٹری انرجی اینڈ پاور تعینات...
06/08/2026

دبنگ افیسر خالد اقبال خٹک نئے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ تعینات مانسہرہ سےمیاں بہزاد عادل ایڈیشنل سیکرٹری انرجی اینڈ پاور تعینات خالد اقبال خٹک اس سے قبل بھی مانسہرہ میں ڈپٹی کمشنر رہ چکے ہیں

🚨 BGM NEWS | بریکنگ نیوزمانسہرہ: رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ، تین سگے بھائی جاں بحق، ایک بچہ شدید زخمیمانسہرہ...
31/07/2026

🚨 BGM NEWS | بریکنگ نیوز

مانسہرہ: رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ، تین سگے بھائی جاں بحق، ایک بچہ شدید زخمی

مانسہرہ کے تھانہ لاری اڈہ کی حدود شیر آباد کرکلا میں رشتے کے تنازع پر مسلح ملزمان نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین سگے بھائی محمد نزیر، کثیر اور گل نواز ولد حیات خان موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
BGM News

لال خان تنولی کے بیٹے اور اپنے ماموں سلیم کے قتل کیس میں عزیر عرف ٹیپو کو  عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزامانسہرہ...
28/07/2026

لال خان تنولی کے بیٹے اور اپنے ماموں سلیم کے قتل کیس میں عزیر عرف ٹیپو کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
مانسہرہ: مقامی عدالت نے لال خان تنولی کے بیٹے اور اپنے ماموں سلیم کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عزیر عرف ٹیپو کو 10 مرتبہ عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
عدالت نے شواہد، گواہوں اور مقدمے کے ریکارڈ کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزم کو 10 مرتبہ عمر قید کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

BGM NEWS
کے ساتھ رہیں، مستند اور بروقت خبروں کے لیے

۔

28/07/2026

پشاور: خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کا ایڈونچر ٹورازم کی جانب ایک بڑی کامیابی۔

پشاور: خیبرپختونخوا کی 9 رکنی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے 6,050 میٹر بلند تھلو زوم چوٹی کامیابی سے سر کر لی۔

پشاور: مشیر سیاحت ملک عدیل اقبال کی کوہ پیمائوں کی ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد

پشاور: خیبرپختونخوا کے نوجوان کوہ پیمائوں نے تاریخ رقم کردی، ملک عدیل اقبال

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت صوبہ میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، ملک عدیل اقبال

پشاور: آٹھ روزہ دشوار گزار مہم کے بعد خیبرپختونخوا کے کوہ پیماؤں نے تھلو زوم پر قومی پرچم لہرا دیا، خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی

پشاور: تھلو زوم مہم کا آغاز 9 جولائی کو ہوا، ٹیم نے 17 جولائی کو چوٹی سر کی، خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی

پشاور: تھلو زوم ہندوکش پہاڑی سلسلہ کی مشکل ترین اور کم سر کی جانے والی چوٹیوں میں شامل ہے، ٹورازم اتھارٹی

پشاور: کوہ پیماؤں نے کمراٹ اور چترال کے دشوار گزار راستوں، گلیشیئرز اور برفانی دراڑوں کو عبور کیا، خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی

پشاور: مشکل ترین حصوں پر آئس اسکروز نصب کر کے پیش قدمی کی گئی، ٹورازم اتھارٹی

پشاور: کوہ پیماؤں نے تقریباً آٹھ گھنٹے کی مسلسل چڑھائی کے بعد تھلو زوم کی چوٹی سر کی، خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی

پشاور: مہم میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 9 کوہ پیما شریک تھے۔

پشاور: کوہ پیماؤں کا کامیاب مہم پر خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کا شکریہ۔

پشاور: خیبرپختونخوا کی تکنیکی معاونت سے چوٹی سر کرنے میں مدد ملی، کوہ پیما

پشاور: یہ کامیابی خیبرپختونخوا میں ٹیکنیکل ماؤنٹینئرنگ کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، کوہ پیما

پشاور: تھلو زوم کو پہلی مرتبہ 1971 میں آسٹریلیا جبکہ 2019 میں اطالوی کوہ پیمائوں نے سر کیا تھا۔

پشاور: کوہ پیمائوں میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 9 کوہ پیما شامل تھے۔

پشاور: ٹیم میں روح اللہ ، عمر خان ، انتخاب خان، نعمان سمیع، عزت اللہ شاہ، سعید اختر،نعیم خان، فواد خان اور رواز علی شامل

پشاور: سوات، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، بشام اور چترال کے کوہ پیما تاریخی مہم کا حصہ بنے۔

علیمہ خان کا حویلیاں، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں شاندار استقبال، جگہ جگہ عوامی اجتماعات سے خطابپاکستان تحریک انصاف کے ...
26/07/2026

علیمہ خان کا حویلیاں، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں شاندار استقبال، جگہ جگہ عوامی اجتماعات سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا حویلیاں، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں کارکنوں اور عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مختلف مقامات پر ان کے قافلے کا والہانہ خیرمقدم کیا گیا، جہاں کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر علیمہ خان نے جگہ جگہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں سے اتحاد، پرامن جدوجہد اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے، لہٰذا کارکن منظم رہ کر اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں۔ ان کے خطاب کے دوران شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا۔

انتہائی افسوسناک خبرتحصیل دربند کے رہائشی قاضی امجد دکاندار کے صاحبزادے اسد کی لاش دریائے سندھ سے برآمد کر لی گئی۔ذرائع ...
26/07/2026

انتہائی افسوسناک خبر

تحصیل دربند کے رہائشی قاضی امجد دکاندار کے صاحبزادے اسد کی لاش دریائے سندھ سے برآمد کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسد گزشتہ روز سے گھر سے لاپتہ تھے۔ بعد ازاں وقاص نامی ایک شخص کو دریائے سندھ کے کنارے ایک قمیض ملی، جس کی جیب میں موجود شناختی کارڈ سے معلوم ہوا کہ وہ اسد کا ہے۔ اس اطلاع کے بعد مقامی افراد نے تلاش کا آغاز کیا اور مسلسل کوششوں کے بعد دریائے سندھ سے اسد کی لاش نکال لی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرحوم نہانے کی غرض سے دریا گئے تھے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ وہ ذہنی عارضے میں مبتلا تھے۔ تاہم واقعے کی اصل وجوہات اور مزید تفصیلات متعلقہ حکام کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

مرحوم کی عمر تقریباً 25 سے 26 سال بتائی جا رہی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

ستائیس جولائی تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔      ゚
25/07/2026

ستائیس جولائی تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔

゚

19/07/2026

آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم کے علاقے کٹھہ پیراں میں شدید مون سون بارش کے دوران کلاؤڈ برسٹ کے باعث اچانک سیلابی ریلہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ جانی و مالی نقصانات کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ مقامی انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور دیگر متعلقہ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ندی نالوں، لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے مقامات اور سیلابی گزرگاہوں سے دور رہیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
اللہ تعالیٰ تمام متاثرین کی حفاظت فرمائے،

Address

KPK
Garhi Habibullah

Telephone

+923181888500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BGM News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Restaurant

Send a message to BGM News:

Shortcuts

Share