Chef Club Pk

Chef Club Pk کھانا پکانا ایک فن ہے اور اس میں توجہ، محبت اور اپنائیت پیدا کر لی جائے تو خود بخود اچھا کھانا بننا شروع ہو جاتا ہے۔

Watsapp
0344,1000784

02/11/2022

آل میمبرز 😍
سردیاں آ گئی ہیں تو پہلی بات آپ نے گھبرانا نہیں ہے😂😂😂😂😂
نہانا تو آپ نے ویسے بھی نہیں ہے😂😂
سردیاں آ گئی ہیں
سرگودھا والے مالٹے،
ہیڈ سیلیمانکی والی مچھلی،
ملتان والے سوہن حلوہ
خوشاب والے ڈھوڈا،
اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد والے دیسی گڑ،
چکوال، گجرخان والے مونگ پھلی،
کشمیر اور کے پی والے جنگلی شہد اور اہلیاں ہزارہ اخروٹ، بادام، پستہ، کاجو,
گجرات کے لوکل ساگ
اور
بیرون ملک رھنے والے سویٹرز, کوٹ اورچاکلیٹس وغیرہ کا تحفہ بھجوا کر شکریہ کا موقع دیں اور دعائیں سمیٹیں💓🥰
اور ہاں لاہور والوں کو معاف ہی کر دیتے ہیں کیونکہ ان کے کھانے کی چیزوں کا اعتبار نہیں ہے ..!!☺😂😂😂😂😝😝😝😝😂

  #اجزاء:عام کڑاہی تو ہم اکثر ہی کھاتے ہیں آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں چولستانی چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب جو آزما کر آپ بھی ...
10/08/2022



#اجزاء:

عام کڑاہی تو ہم اکثر ہی کھاتے ہیں آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں چولستانی چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب جو آزما کر آپ بھی گھر میں بنا سکیں گے چولستانی کڑاہی آسانی سے۔
چولستانی چکن کڑاہی

#اجزاء
تیل۔۔۔ ایک کپ
مرغی۔۔۔ ایک کلو
لہسن ادرک پیسٹ۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
نمک۔۔۔ حسبِ ضرورت
ٹماٹر۔۔۔ 5 عدد
کٹی مرچ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
پسی لال مرچ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
پسی کالی مرچ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں۔۔۔ 4 سے 5 عدد
دہی۔۔۔ ایک کپ
ہرا دھنیا اور ادرک۔۔۔ گارنش کے لئے

#ترکیب:

سب سے پہلے ایک لوہے کی بڑی کڑاہی لیں، اب اس میں تیل ڈالیں اور ساتھ ہی چکن شامل کریں، پھر اس ادرک لہسن کا پیسٹ، میں نمک اور ٹماٹر شامل کریں اسے گلنے تک پکائیں پھر اس میں بتائے گئے تمام مصالحے شامل کریں، اب اسے اچھی طرح بھونیں پھر اس میں ہری مرچیں اور دہی شامل کر کے مزید بھونیں جب چکن اچھی طرح گل جائے مصالحہ بھن جائے اور تیل اوپر آ جائے تو اسے ڈش میں نکال کر اوپر سے ادرک اور ہرا دھنیا چھڑک دیں، گرما گرم نان کے ساتھ چولستانی چکن کڑاہی پیش کریں۔
Posted By: Ibrahim Chef

04/08/2021

http://sck.io/8hYEn1Bs
سب دوست میری فیملی جوائن کریں تاکہ ہم سب دوستوں کی اک اچھا گروپ بنے اور سب اچھے پیسے کما سکے شکریہ❤️
منجانب: ابراہیم شیف

آج کی ریسپی بھنڈی پیاز
17/04/2021

آج کی ریسپی بھنڈی پیاز

04/04/2021

I.m fast food & pakistani Cook

https://www.youtube.com/channel/UCmBgEAV7AaxOPIJeMj99kUA
17/11/2019

https://www.youtube.com/channel/UCmBgEAV7AaxOPIJeMj99kUA

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ ہم آپ لوگوں کی بھرپور فرمائش پہ بہترین چینل پیش کیا جس سے آپ لوگ اک اچھے طریقے سے کوکنگ سیکھ سکتے ہیں آپک...

18/08/2019

دُھواں گوشتIbrahim Chef03441000784Cooking ki video ke liye mera tiktok Joine kren  http://vm.tiktok.com/RQPHjt/تيارى كا ...
30/07/2019

دُھواں گوشت
Ibrahim Chef
03441000784
Cooking ki video ke liye mera tiktok Joine kren
http://vm.tiktok.com/RQPHjt/
تيارى كا وقت : 15 منٹ
پكانے كا وقت : 25 منٹ
افراد كے ليے : 6

اجزا
بکرے کا گوشت ایک کلو
پیاز آدھا کلو
پودینہ ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا)
گاڑھی دہی آدھا کلو (پھینٹی ہوئی)
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا (باریک کٹی ہوا)
لہسن چار جوئے (باریک کٹا ہوا)
ہری مرچیں چھ عدد (باریک کٹی ہوئی)
لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
دھنیا ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)
نمک ایک چائے کا چمچ
تیل حسبِ ضرورت

تركيب
آدھے پیاز کو باریک کاٹ لیں اور باقی پیاز کے گول لچھے کاٹ لیں۔
ایک پیالے میں پیاز کے لچھے، پودینہ اور ہری مرچیں ملا لیں۔
دیگچی میں گوشت، لال مرچ، نمک، دھنیا، باریک کٹی ہوئی پیاز، لہسن، ادرک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گوشت گلنے اور پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
اس میں تیل ڈال کر اچھی طرح سے بھون (Roast) لیں۔
جب تیل اوپر آجائے تو اس پر دہی، پیاز اور پودینے کی تہہ لگائیں۔
کوئلے کا ایک ٹکڑا گرم کرلیں۔ دیگچی کے درمیان میں روٹی کا ٹکڑا رکھیں۔
اس پر گرم کوئلہ رکھ کر چند قطرے تیل ڈال کر ڈھکن ڈھانک دیں۔پانچ منٹ دَم پر رکھ کر دُھواں گوشت ڈش میں نکالیں اور گرما گرم پیش کریں۔

04/12/2018

*گلابی چائے*

*اجزا*
پانی تین کپ
گلابی چائے کی پتی ڈھائی چائے کے چمچ
میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ
نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ٹھنڈا پانی تین کپ
پستہ (کٹا ہوا) آدھا کپ
بادیان کے پھول دو عدد
سبز الائچی تین عدد
چینی دو کپ
لال فوڈ کلر ڈیڑھ چائے کے چمچ

*تركيب*
پانی میں بادیان کے پھول اور سبز الائچی ڈال دیں۔
جوش آنے پر پتی ڈال دیں۔
تھوڑا پکنے پر سوڈا اور نمک ڈال دیں پھر ٹھنڈا پانی پانچ، پانچ منٹ کے وقفے سے ڈال کر پھینٹیں پھر دودھ ڈال کر پھینٹیں۔
حسب ذائقہ چینی اور آخر میں پستہ ڈال کر پیش کریں۔

*Ibrahim Chef*

03/12/2018

*مچھلی کا سالن*

*اجزا*
مچھلی کے قتلے ایک کلو
نمک حسبِ پسند
لہسن کے جوئے دو سے چار عدد
ادرک باریک کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد بڑی
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
املی کا رس آدھی پیالی
ناریل کا دودھ آدھی پیالی
تیز پات ایک عدد
پودینہ چند پتے
کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

*تركيب*
پیاز اور لہسن کو باریک کتر لیں۔
بھاری پیندے کے فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو منٹ (2 mins) گرم کریں اور احتیاط سے مچھلی کو فرائی (Fry) کرکے نکال لیں۔
علیحدہ فرائنگ پین میں بقیہ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو منٹ گرم کریں اور اس میں لہسن اور پیاز کو نرم ہونے تک فرائی (Fry) کریں۔
اس میں لال مرچ، ادرک، ہلدی، دھنیا، تیز پات، نمک اور املی کا رس ڈال دیں۔
اس آمیزے کو ہلکی آنچ پر دس منٹ (10 mins) پکائیں پھر اس میں مچھلی ڈال کر ڈھک دیں اور دوبارہ سے دس منٹ (10 mins) کے لئے ہلکی آنچ پہ دَم پر رکھ دیں۔
ناریل کا دودھ ڈال کر پانچ منٹ (5 mins) تک پکائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔
*سجاوٹ:*
ڈِش میں نکال کر باریک کٹے ہوئے پودینے سے سجائیں اور چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

*Ibrahim Chef*

جشن آزادی مبارک
11/08/2018

جشن آزادی مبارک

Address

Al-Madina Street Hose #23/4B Umar Caloni Mustfa Abad Lahore
Lahore
56000

Telephone

+923441000784

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chef Club Pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Restaurant

Send a message to Chef Club Pk:

Share