12/02/2026
کوٹ سرور تا گوجرانوالہ روڈ پر کوٹ سرور کے قریب بنا ٹول پلازہ مقامی شہریوں پر اضافی مالی بوجھ
کسی بھی ضلع میں ہائی وے اور جی ٹی روڈ پر بننے والے ٹول پلازے ضلع کی باؤنڈری پر بنائے جاتے ہیں۔ ماضی میں اگر کسی ضلع کی اندرونی حدود میں کوئی ٹول پلازہ بنا تو مقامی شہریوں نے پر امن احتجاج اور عدالتی احکامات کی روشنی میں وہ ٹول پلازے ختم کروا دیے۔
کوٹ سرور تا گوجرانوالہ روڈ پر کوٹ سرور کے قریب بننے والا ٹول پلازہ پر مقامی شہریوں کو بھی استسنی حاصل نہیں ہے۔ مقامی لوگ اپنی ہی زرعی زمینوں میں ٹریکٹر ٹرالی یا دوسری مشینری ٹول پلازہ ادا کیے بنا نہیں لے جا سکتے۔ مقامی شہریوں کو ایک دیہات سے اردگرد کے دوسرے دیہاتوں میں آنے جانے پر بھی گاڑی کا ٹول ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ٹول پلازہ کو ضلع حافظ آباد کی باؤنڈری پر منتقل کیا جائے تاکہ مقامی آبادی پر بنے اضافی مالی بوجھ کا خاتمہ ہو سکے ۔