20/07/2026
*راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم فوڈ اسٹریٹ میں "ذوقِ ذائقہ" کا شاندار افتتاح*
*سی ای او سیور فوڈز چوہدری محمد نعیم نے افتتاح کیا، ریسٹورنٹس کیٹررز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و کاروباری شخصیات کی بھرپور شرکت*
راولپنڈی (پریس ریلیز) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم فوڈ اسٹریٹ میں معروف فوڈ برانڈ "ذوقِ ذائقہ" کا باقاعدہ افتتاح ایک پروقار تقریب کے دوران کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں فوڈ انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات، ریسٹورنٹس، کیٹررز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن (RCSBA) کے عہدیداران، ممبران اور کاروباری حلقوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او سیور فوڈز اور سرپرستِ اعلیٰ ریسٹورنٹس کیٹررز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن چوہدری محمد نعیم تھے، جنہوں نے ربن کاٹ کر "ذوقِ ذائقہ" کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اونر ذوقِ ذائقہ اور صدر ریسٹورنٹس کیٹررز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے اور معیاری فوڈ برانڈز نہ صرف صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرتے ہیں بلکہ مقامی معیشت اور روزگار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
افتتاحی تقریب کے دوران شرکاء نے محمد فاروق چوہدری کو نئی شاخ کے کامیاب آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مقررین نے امید ظاہر کی کہ ذوقِ ذائقہ اپنے منفرد ذائقے، اعلیٰ معیار، بہترین سروس اور صاف ستھرے ماحول کی بدولت فوڈ لورز کی پہلی ترجیح بنے گا۔
تقریب میں چیئرمین ریسٹورنٹس کیٹررز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن ممتاز احمد، سینئر نائب صدر چوہدری زاہد محمود، چوہدری یاسین، نائب صدر حذیفہ انصر، نائب صدر چوہدری شہروز، سردار سلیم شیرزمان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہاشم اعجاز بٹ، ملک فضل الرحمان، چوہدری خالد محمود، چوہدری شرافت علی، چوہدری ناصر، چوہدری ظفیر، انفارمیشن سیکرٹری طارق خان سمیت ایسوسی ایشن کے متعدد عہدیداران، ممبران اور ممتاز کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع ذوقِ ذائقہ کے خصوصی پکوانوں سے کی گئی، جبکہ شرکاء نے نئے فوڈ برانڈ کے معیار، ذائقے اور بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے اسے راولپنڈی کی فوڈ انڈسٹری میں خوش آئند اضافہ قرار دیا۔
*✍️جاری کردہ:*
*میڈیا سیل راولپنڈی ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن*