Buner Awaz

Buner Awaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Buner Awaz, Restaurant, Johor Bahru.

Permanently closed.
عوام ہمدرد فاونڈیشن کے بانی و چیرمین جناب کرنل محمد الیاس صاحب سے ان کی رہایش گاہ پر پرنسپل جناب سلطان رحمان صاحب اور مم...
19/08/2026

عوام ہمدرد فاونڈیشن کے بانی و چیرمین جناب کرنل محمد الیاس صاحب سے ان کی رہایش گاہ پر پرنسپل جناب سلطان رحمان صاحب اور ممتاز علی خان صاحب کی اہم ملاقات ہوئی۔۔

14/08/2026
20/06/2026

غریب کارکنوں کو ویلج نائب صدر، نائب جنرل سیکرٹری، انفارمیشن سیکرٹری یا کلچر سیکرٹری جیسے عہدے ملتے ہیں، یا پھر یوتھ ایم پی اے ۔ اور جلسوں میں سب سے آگے نظر آتے ہیں 😂

ڈاکٹر بہرمند ایک الماسڈاکٹر بہرمند سیہرکندی خیل کاتعلق گاؤں امبیلہ تحصیل مندنڑ ضلع بونیر سے ہے ایک تعلیم یافتہ عقل مند ہ...
13/04/2026

ڈاکٹر بہرمند ایک الماس
ڈاکٹر بہرمند سیہرکندی خیل کاتعلق گاؤں امبیلہ تحصیل مندنڑ ضلع بونیر سے ہے ایک تعلیم یافتہ عقل مند ہنرمند آزاد مزاجی خوش اخلاق انسان ہے سب کےرائےکااحترام کرتے ہوئے تمام مشاورت کی تشریح کردیتاہے اور زیادہ رائے ان کےفیصلہ کن ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وزن ہر چیزسےنہیں ہوسکتاہے اس کےلئے بھی مخصوص آلہ ہوتاہے اور انسانوں میں کئ انسان تول کربولتےہیں اور ہرفیصلےکوخندہ پیشانی سے منوانے والا انسان ہے موصوف محفل کی ایک رونق ہے ایک ہیرا ہے توہم اپنے ایسے قابل قیادت پرفخرکرتےہیں کیونکہ درخت پھولوں سے چمکتاہے اور مجلس پیروں سے توہمیں ایسے لوگوں کا قرب حاصل کر نا چاہیے تاکہ ہمارے علم میں اضافہ ہو ان سےسیکھےاوردوسروں کوسیکھا ئیں
ذمہ داری
موصوف سیہرقومی اتحاد کے کوارڈینیشن کونسل کی بطورِ جنرل سیکرٹری اپنے خدمات انجام دیں رہے ہیں اور شفاف طریقے سے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں اوراپنےقوم سے بےحد محبّت رکھتاہے اور اپنےقوم کےافراد سے مل کر انکے دل باغ باغ ہو جاتے ہیں توہم انکے حوصلے کوسلام پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انکولمبی زندگی عطا فرمائے اور سیہرقومی اتحاد کی اس درخت کےلئے انکو بطور پانے استعمال کروائیں تاکہ یہ پودہ پانے کی بدولت ترقی پذیر ہو تویہ ہمارے لئے ایک چمکتاہوا سورج ہے جس کے بغیر نہ تو فصل سکتا ہے نہ جاندار کی زندگی گزر سکتے ہیں تو انشاء اللہ یہ سیہرقومی اتحاد کےلئےایک ستون ثابت ہونگے اور انکے قربانیاں رنگ لائیں گے
اور ان کو تاریخ میں پہلی صف میں یاد کیا جائے گا اور ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا کیونکہ جس میں جو صلاحیت ہووہ ایان کیاجائے گا جزاک اللہ خیرا

1. الماس جیسا چمکتا ہوں میں بھی
لیکن کسی کے دل کو نہیں چبھوتا میں

2. الماس کی طرح تیز ہو دل
لیکن چبھن کسی کو نہ ہو

3. الماس بن کے چمکنا بھی آتا ہے مجھے
پانی کی طرح ٹپکنا بھی آتا ہے مجھے

سلطان رحمان ایک چراغمحترم پرنسپل سلطان رحمان سیہرکندی خیل صاحب  کا تعلق گاؤ امبیلہ درہ تحصیل مندنڑ ضلع بونیر خیبرپختونخو...
23/03/2026

سلطان رحمان ایک چراغ
محترم پرنسپل سلطان رحمان سیہرکندی خیل صاحب کا تعلق گاؤ امبیلہ درہ تحصیل مندنڑ ضلع بونیر خیبرپختونخواہ سے ہے موصوف ایک اعلی تعلیم یافتہ ایک مفکر وعدہ شناس مہمان نواز انسان ہے اس طرح کی لوگوں کے محفل میں بھیٹنا ان سےمشورےلینا اوران کے ساتھ چلنا ھوشیاری کی علامت ہے کیونکہ اس قسم کےلوگ دوسروں کی رائے کوترجیح دیتے ہیں اور ھمیشہ صداقت نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ہرکسی کو سننےاوربولنےکاموقع دیتے ہیں ہرکسی سے خندہ پیشانی سے پیش آتے ہیں آیسے لوگ انسانیت انسانیت کی خیرخواہ ہوتے ہیں باتوں میں وزن ہوتا ہے توڑ نہیں جوڑ ان مقدر ہو تا ہے موصوف اپنےقوم سے بےتحاشہ محبت رکھتے ہیں اورجب سے انہوں نے سیہرقوم کا جھنڈا اٹھایا ہے کھبی نیچے ہونے نہیں دیا اپنے موقف پر ایمانداری سے مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ضلع بونیر کےجو معزز سیہرقوم سےتعلق رکھتے ہیں وہ ان کے نقش قدم پر رواں دواں ہے اوران کا مقصد ومنزل صرف سیہرقوم کی یکجہتی ترقی اتحاد اور خوشحالی ہے ان کا کہنا ہے میری قوم کا عروج میرا عروج ہے اور اپنے قوم ترقی کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں

ذمہ داری
موصوف سیہرقومی اتحاد ضلع بونیر کا بحثیت صدر اپنے زمہ داری سر انجام دے رہے ہیں جنہوں نے اپنے ٹیم کے ہمراہ ضلع بونیر میں کافی سرگرمیاں سر انجام دی جن میں فری میڈیکل کیمپس وغیرہ شامل ہیں۔ اپنے مصروفیات کے باوجود اہم میٹنگز اور مشاورت میں شامل ہوتے ہیں قومی خدمات کو اپنے زندگی کا حصہ بنایا ہے توان کے اس حوصلے کوسلام پیش کرتے ہیں اور اور ان کے کاوشوں کو سراہا تے ہیں اور تمام سیہرقوم کے نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہیں کہ انکے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھے اور اپنےقوم وملک کےلئے خدمات انجام دیں کیونکہ ہمارے اس قسم کے قیادت سے سیکھنے کی ضرورت ہے
استاد خود بادشاہ نہیں ہوتا ہے لیکن بادشاہ بنادیتا ہے
یہ سیہر قومی اتحاد میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں اور انشاء اللہ سیہرقومی اتحاد ان کے بدولت اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کررہاہے ہم ان کے کردار گفتار کو تاریخ کا حصہ بنائیں گے اور ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ہم وہ نہیں جو ہر کسی کے نصیب میں آ جائیں،
ہم وہ ہیں جنہیں پانے کے لیے نصیب کا ہونا پڑتا ہے۔

یہ شعر محبت اور عزت کے احساس کو بیان کرتا ہے کہ جو لوگ واقعی قابل قدر ہیں، انہیں حاصل کرنے کے لیے محنت اور نصیب دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

پرنسپل سلطان رحمان ژندہ باد
سیہرقومی اتحاد پائندہ باد

نیو ایشیا ماڈل 2021 لوکیشن بونیر پیر بابا کال اینڈ وٹس ایپ نمبر 03449691813
30/12/2025

نیو ایشیا ماڈل 2021 لوکیشن بونیر پیر بابا کال اینڈ وٹس ایپ نمبر 03449691813

26/10/2025

نن سبا
کہ یو رورو لگ خراب شی او قرضداری شی نو چی کور۔زمکہ۔گاڑے۔سرہ زر خرسوی نو بل رورو۔ترہ زوے۔رشتہ دار۔گاونڈی تری اخلی خو رورو سرہ مرستہ او مدد نہ کوی

08/10/2025

‏کیا پی ٹی آئی کے کارکن علی امین گنڈہ پور کو ہٹانے کے فیصلے پر خوش ہیں ؟

08/10/2025

د کوم چہ زان تہ منتخب نمائندگان وائی ،کہ د عمران خان نوم ترے لر کے نو پہ خپل کور کی ورلہ ھم ثوک ووٹ نہ ورکوی

👈عمر زادہ👉 — سیہر قوم کا فخر، دور دیار میں رہ کر بھی اپنی مٹی کی خوشبو کو نہ بھولنے والے، اپنی شناخت کو سینے سے لگانے وا...
25/07/2025

👈عمر زادہ👉 — سیہر قوم کا فخر،

دور دیار میں رہ کر بھی اپنی مٹی کی خوشبو کو نہ بھولنے والے، اپنی شناخت کو سینے سے لگانے والے، اپنی قوم کے لیے ہر قدم پر حاضر رہنے والے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔ ان ہی عظیم شخصیات میں ایک درخشاں نام ہے: عمر زادہ۔ جن کا تعلق ڈاک خانہ پیر بابا، ملکپور، تحصیل ڈگر، ضلع بونیر سے ہے اور جنہوں نے اپنی ساری زندگی سیہر قوم، بونیر، اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔

ان کا تعلق ناجدر درہ سے ہے، اور وہ گزشتہ 25 سال سے ملیشیا کے شہر جوہر بارو میں مقیم ہیں، جہاں وہ نہ صرف کامیاب بزنس چلا رہے ہیں بلکہ قوم و ملت کے درد میں بھی برابر کے شریک ہیں۔

قوم سے محبت کی زندہ مثال

عمر زادہ میرداد خیل سیہر اُن مٹھی بھر افراد میں سے ہیں جو ترقی کی بلندیاں چھونے کے باوجود اپنی قوم، اپنے گاؤں، اور اپنے لوگوں کو نہیں بھولے۔ اُنہوں نے اپنی گاڑی پر پاکستان میں جو نمبر پلیٹ لگوائی، اُس پر بھی "سیہر" لکھوایا — ایک واضح پیغام کہ وہ جہاں بھی ہوں، ان کی پہچان ان کی قوم ہے، ان کی بنیاد ہے۔ یہ ان کی شناخت پر فخر کی روشن علامت ہے۔

ان کا یہ عمل صرف ایک علامتی اظہار نہیں بلکہ اس بات کا گواہ ہے کہ وہ سیہر قوم کو اپنا سرمایہ، اپنی طاقت، اور اپنا افتخار سمجھتے ہیں۔

سیہر قوم کے لیے بے لوث خدمات

عمر زادہ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ سیہر قوم کی بہتری کے لیے وقف ہے۔ وہ سیہر قوم کی ہر تنظیم، ہر فورم، اور ہر تحریک میں نہ صرف عملی طور پر شریک ہوتے ہیں بلکہ اپنے ذاتی مال سے ہر ممکن تعاون بھی کرتے ہیں۔ وہ خیر قومی اتحاد کی فاؤنڈیشن کے بھی سرگرم رکن ہیں اور وہاں بھی اپنی جیب سے فنڈ دیتے ہیں تاکہ قوم کے کمزور طبقات کو سہارا ملے، تعلیم و صحت کے شعبے میں ترقی ہو، اور نوجوان نسل باشعور ہو۔

وہ یہ نہیں دیکھتے کہ کون کس قبیلے سے ہے یا کس علاقے سے ہے — ان کے لیے پہلا معیار انسانیت ہے، دوسرا محبت اور تیسرا خدمت۔

جوہر بارو میں انسانیت کے سفیر

ملیشیا کے شہر جوہر بارو میں عمر زادہ صرف ایک بزنس مین نہیں، بلکہ وہ پاکستانی کمیونٹی کا سایہ دار درخت ہیں۔ وہاں کے غریب، مسکین، بیمار، اور بے سہارا پاکستانی مزدوروں کی دل سے مدد کرتے ہیں۔ کوئی انجان پاکستانی ہو یا کوئی سیہر قوم کا اپنا فرد، اگر کسی کو ضرورت ہو تو عمر زادہ سب سے پہلے مدد کو پہنچتے ہیں۔

وہ دل سے یقین رکھتے ہیں کہ خدمت کسی ایک قوم یا برادری تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ انسانیت کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ جوہر بارو میں ہر قوم، ہر فرد اور ہر طبقہ ان کا معترف ہے۔

کردار کا پختہ، زبان کا نرم، دل کا بڑا انسان

عمر زادہ کے کردار میں نرمی، سوچ میں وسعت، اور دل میں درد ہے۔ وہ بات کم کرتے ہیں مگر عمل بلند کرتے ہیں۔ وہ کبھی اس بات کا تذکرہ نہیں کرتے کہ انہوں نے کس کی کیا مدد کی، یا کہاں کتنا خرچ کیا، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اصل نیکی وہ ہے جو خاموشی سے کی جائے۔ اُن کے کام ان کی زبان بن چکے ہیں، اور ان کی خدمات ایک مکمل تعارف۔

سیہر قوم کا اصل سرمایہ

سیہر قوم کو آج جن چیلنجز کا سامنا ہے، ان کا مقابلہ صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جو خود کو نہ بیچیں، نہ جھکائیں، نہ بکھریں — عمر زادہ اُنہی لوگوں میں سے ہیں۔ وہ ہر سیہر نوجوان کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔ ان کی زندگی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ کامیابی، عزت، اور وقار صرف تعلیمی ڈگریوں یا دولت سے نہیں بلکہ خدمت، سچائی اور قربانی سے حاصل ہوتے ہیں۔

نتیجہ: عمر زادہ، ایک روشن چراغ

آج جب دنیا میں خودغرضی عام ہو چکی ہے، ایسے وقت میں عمر زادہ جیسے لوگ چراغ کی طرح روشنی بانٹ رہے ہیں۔ وہ نہ صرف سیہر قوم بلکہ پوری بونیر اور ہر باشعور پاکستانی کے لیے باعثِ فخر اور قابلِ تقلید مثال ہیں۔

ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ عمر زادہ کو صحت، عزت، خوشحالی اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اور وہ اسی طرح سیہر قوم اور انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔

عمر زادہ زندہ باد، سیہر قوم پائندہ باد!
تحریر محمد شیر سیہر

Address

Johor Bahru
HEMAD

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Buner Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category