New Age of Sheikhupura

New Age of Sheikhupura all update

عوامی سروے 👇 اپنی قیمتی رائے دہں
23/05/2026

عوامی سروے 👇 اپنی قیمتی رائے دہں

22/05/2026

شیخوپورہ: سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب شیخوپورہ غلام مصطفیٰ خان کی سالگرہ کی پروقار تقریب جوائے لینڈ اسٹیڈیم شیخوپورہ میں منعقد ہوئی، جس میں صحافتی، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں شرکاء نے غلام مصطفیٰ خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحافتی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں نمائندہ لاہور رنگ عثمان بٹ، روزنامہ خبریں پوائنٹ لاہور کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد اویس، چیف ایڈیٹر علی رضا بھٹّی، ملک محسن، اسرار بھٹّی، ارشد بٹ المعروف سیاسی و سماجی شخصیت فاروق انوار بٹ اور دیگر معزز شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور غلام مصطفیٰ خان کی صحت، خوشحالی اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ غلام مصطفیٰ خان نے ہمیشہ صحافتی برادری کے حقوق اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے اور غلام مصطفیٰ خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

16/05/2026

وزیر اعلی مریم نواز شریف کاشیخوپورہ کے لیے تحفہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخوپورہ کے شاپنگ بازاروں کی بیوٹیفکیشن کس طرح کی جارہی اور یہ ماڈل بازار کتنے خوبصورت ہوں گے دیکھئیے وڈیو

میں ............۔۔۔۔۔

ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں تین بہنوں کے 14 سالہ اکلوتے بھائی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد اسے بے دردی سے قتل ک...
16/05/2026

ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں تین بہنوں کے 14 سالہ اکلوتے بھائی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد اسے بے دردی سے قتل کرنے والے تینوں ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران تینوں ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔
واقعے نے پورے علاقے کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا تھا اور عوام کی جانب سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

*شیخوپورہ:* کار کی پیدل افراد کو ٹکر، ریسکیو 1122*شیخوپورہ:* حادثہ فیصل آباد روڈ چونگی پھاٹک کے قریب پیش آیا، ریسکیو 112...
15/05/2026

*شیخوپورہ:* کار کی پیدل افراد کو ٹکر، ریسکیو 1122

*شیخوپورہ:* حادثہ فیصل آباد روڈ چونگی پھاٹک کے قریب پیش آیا، ریسکیو 1122

*شیخوپورہ:* حادثہ میں بزرگ شخص جاں بحق اور خاتون زخمی، ریسکیو 1122

*شیخوپورہ:* زخمی خاتون کی شناخت عروبی دختر خالد 30سال،
جبکہ جاں بحق بزرگ کی شناخت خالد ولد شاہد 56سال سے ہوئی۔ ریسکیو1122

14/05/2026

شیخوپورہ رجسٹریشن برانچ
8ارب 66کروڑ کی کرپشن ۔۔۔۔کیا حقیقت کیا افسانہ ۔۔۔۔۔سنیے سابق تحصیل دار آصف جاوید ورک سے
میڈیا پرسنز کو کھلا چیلنج دے دیا کہ اگر اتنی میگا کرپشن کا ثبوت ہے تو سامنے لاؤ ۔۔بے بنیاد الزامات نہ لگاؤ
اس کہانی کا مقصد دباؤ ڈال کرمفادات حاصل کرنا تھا اگر اسکی کہیں کسی محمکہ ایجینسی کے پاس انکوائری چل رہی ہے تو وہ بتایا جائے ہم وہاں جاکر سامنا کرتے ہیں ۔۔۔۔۔مزید

شیخوپورہ  تحصیلدار شیخوپورہ منظور الحق کی ڈيرہ حاجی محمد اسحاق ولانہ پر آمد ضلعی صدر آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن شیخو...
13/05/2026

شیخوپورہ
تحصیلدار شیخوپورہ منظور الحق کی ڈيرہ حاجی محمد اسحاق ولانہ پر آمد ضلعی صدر آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن شیخوورہ / سینٸر ناٸب صدر پریس کلب اعظم محمود ولانہ شیخوپورہ کے سب سے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایس کے پی نیوز اور شیخوپورہ اپ ڈیٹس کے ایڈمن غفران محمود اور عْزیر شاہد سابق سیکرٹری انفارمیشن پریس کلب شیخوپورہ،عثمان بٹ اور حاجی خالد محمود ولانہ سے ملاقات

*لیڈز اسکول سسٹم، الموسوم کیمپس شیخوپورہ*  *سالانہ تقریب2026*لیڈ اسکول سسٹم میں سالانہ تقریب نہایت عقیدت و احترام کے سات...
06/05/2026

*لیڈز اسکول سسٹم، الموسوم کیمپس شیخوپورہ*
*سالانہ تقریب2026*

لیڈ اسکول سسٹم میں سالانہ تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی میں *پریس کلب شیخوپورہ* کے معزز قائدین شامل تھے: *صدر پریس کلب عظیم یزدانی
سینئر نائب صدر اعظم والانہ ، جنرل سیکریٹری شاہد اسلم جلندھری، کاشف بیگ، مصطفیٰ خان, عامر شہزاد سندھو ، عزیر شاہد اورعثمان بٹ* ۔عاشر عظیم امجد سلطانی

طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ثقافتی مظاہروں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ادارے کی انتظامیہ اور اساتذہ نے مہمانانِ گرامی کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

06/05/2026

A*لیڈز اسکول سسٹم، الموسوم کیمپس شیخوپورہ*
*سالانہ تقریب2026*

لیڈ اسکول سسٹم میں سالانہ تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی میں *پریس کلب شیخوپورہ* کے معزز قائدین شامل تھے: *صدر پریس کلب عظیم یزدانی
سینئر نائب صدر اعظم والانہ ، جنرل سیکریٹری شاہد اسلم جلندھری، کاشف بیگ، مصطفیٰ خان, عامر شہزاد سندھو ، عزیر شاہد اورعثمان بٹ* ۔عاشر عظیم امجد سلطانی

طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ثقافتی مظاہروں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ادارے کی انتظامیہ اور اساتذہ نے مہمانانِ گرامی کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیخوپورہ: جمعیت بزنس فورم کے زیرِ اہتمام ضلعی سطح پر پہلا تعارفی اجلاسصوبائی قیادت چوہدری شبیر نور،میاں قیصر محمود،اور م...
05/05/2026

شیخوپورہ: جمعیت بزنس فورم کے زیرِ اہتمام ضلعی سطح پر پہلا تعارفی اجلاس
صوبائی قیادت چوہدری شبیر نور،میاں قیصر محمود،اور محمد سجاد کی بطور مہمان خصوصی شرکت
فیروزوالہ (تحصیل رپورٹر) ضلع شیخوپورہ میں تاجر برادری کو فعال کرنے کے لیے "جمعیت بزنس فورم" کا پہلا تعارفی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بزنس فورم جے یو آئی پنجاب کے صدر چوہدری شبیر نور، نائب صدر میاں قیصر محمود اور سیکرٹری انفارمیشن محمد سجاد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر چوہدری شبیر نور نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے، مگر موجودہ حالات میں وہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ جمعیت بزنس فورم کا مقصد تاجروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانا ہے شیخوپورہ میں بزنس فورم کا قیام تاجروں کے لیے ایک مضبوط سہارا ثابت ہوگا اور ضلعی سطح پر مکمل تنظیم سازی مکمل کرنے پر ضلعی صدر مفتی زاہد حسین اور جنرل سیکرٹری محمد ابرار مالک کو مبارکباد پیش کی اجلاس میں تحاصیل بزنس صدور جنمیں محمد آصف طفیل بھلہ،رانا وقاص احمد،محمد سلیم بھٹی،اور ڈاکٹر شبیر احمد سمیت جے یو آئی ضلع شیخوپورہ کے امیر مولانا ابوبکر صدیق ضیغم جنرل سیکرٹری زید معاویہ گجر تحصیل شیخوپورہ کے امیر حافظ عبدالرؤف بٹ تحصیل فیروزوالہ کے امیر پروفیسر حافظ مدثر سلیم گجر تحصیل صفدر آباد کے امیر مولانا اعجاز مجاہد مرکزی انجمن تاجران وچیمبر آف کامرس کے کوآرڈینیٹر محمد عامر خان،چویدری محمد شفقت سندھو،مولانا زبیر گادھی سمیت مقامی تاجر رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جمعیت بزنس فورم کے پلیٹ فارم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا

Address

123
Sheikhupura
39350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Age of Sheikhupura posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Restaurant

Send a message to New Age of Sheikhupura:

Share