05/07/2026
جامعہ عمربن الخطاب ملتان پاکستان کی طرف سے قائدین وفاق المدارس بلخصوص شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا بلا مقابلہ صدر، اور حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب کو بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر کو صمیم قلب سے اہلاً وسہلاً مرحبا کہتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعاء کرتے ہیں کہ قائدین وفاق المدارس جس محاز پر ہوں اللہ تعالی ہرآن حفاظت فرمائے اور قائدین وفاق کو اللہ تعالیٰ ہمت و استقامت عطافرمائے تاکہ اہل مدارس کے تمام معاملات کو حل کرکے مدارس والوں کےلئے اجر غیر ممنون بنیں۔ آمین
اور اسی طرح بعض حضرات اس تجدیدِ اعتماد کو "ایکسٹینشن" کا نام دے کر تنقید کر رہے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ قیادت پر اعتماد کے اظہار کی علامت ہے۔ جب کوئی قیادت اپنے فرائضِ منصبی امانت، دیانت اور حسنِ تدبیر کے ساتھ ادا کر رہی ہو، اہلِ مدارس کو اس پر کوئی اعتراض نہ ہو، بلکہ وہ متفقہ طور پر بلا مقابلہ دوبارہ منتخب کیے جائے، تو پھر ایسی تنقید کی آخر کیا گنجائش رہ جاتی ہے؟
اللہ تعالیٰ اکابرینِ امت کی ان خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں صحت و عافیت کے ساتھ مزید دینِ اسلام اور مدارسِ دینیہ کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کو مزید ترقی، اتحاد اور استحکام نصیب فرمائے۔ آمین۔جزاکم اللہ خیرا
(مولانا)محمدمعاذکریم
جامعہ عمربن الخطاب ملتان پاکستان
Molana Karim Bakhsh مولاناکریم بخش آفیشل Molana Waqas Karim مولانا محمد وقاص کریم Jamia Umar Bin Al Khattab Multan جامعہ عمربن الخطاب ملتان