ANP Digital Movement

ANP Digital Movement ANP digital movement is a digital platform committed to promoting the vision, values, and political philosophy of the Awami National Party.

سلامونهګرانو ملګريوپه 12 اګست 2026، مازيګر پنځه بجې د پارټی په دفتر کښې د بابړې د شهيدانو په ياد کښې د يو مشاعرې تابيا ش...
11/08/2026

سلامونه
ګرانو ملګريو
په 12 اګست 2026، مازيګر پنځه بجې د پارټی په دفتر کښې د بابړې د شهيدانو په ياد کښې د يو مشاعرې تابيا شوې ده ملګرې خپل شرکت یقینې کړې۔
مننہ
عوامی نیشنل پارٹی مردان

عوامی نیشنل پارٹی مردان، یونین کونسل چک ہوتی باجوڑو کورونہ میں شمولیتی تقریب۔ کثیر تعداد میں اراکین پی ٹی آئی سے مستعفی ...
07/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی مردان، یونین کونسل چک ہوتی باجوڑو کورونہ میں شمولیتی تقریب۔ کثیر تعداد میں اراکین پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر اے این پی کا حصہ بن گئے۔ تقریب سے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی خطاب کررہے ہیں۔

03/08/2026

نئے صوبوں پر سابق وزیراعلی و مرکزی رہنما عوامی نیشنل پارٹی امیر حیدر خان ہوتی کا موقف۔

عوامی نیشنل پارٹی مردان، تحصیل رورل کونسل کا اجلاس۔ سابق وزیراعلی پختونخوا امیرحیدرخان ہوتی خطاب کررہے ہیں   |
03/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی مردان، تحصیل رورل کونسل کا اجلاس۔ سابق وزیراعلی پختونخوا امیرحیدرخان ہوتی خطاب کررہے ہیں
|

عوامی نیشنل پارٹی کا یوم تاسیس، سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی کا پیغام26جولائی 1986ء، عوامی نیشنل پارٹی نے اپنی سیاسی ج...
26/07/2026

عوامی نیشنل پارٹی کا یوم تاسیس، سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی کا پیغام
26جولائی 1986ء، عوامی نیشنل پارٹی نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا۔ یہ سفر خدائی خدمتگار تحریک، نیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی روشن روایات کا تسلسل ہے، جسے ہمارے اکابرین نے بے شمار قربانیوں، قید و بند، الزامات اور مشکلات کے باوجود اپنے عزم سے زندہ رکھا۔
فخرافغان باچا خان سے رہبر تحریک خان عبدالولی خان، آج کے رہبر اسفندیار ولی خان اور ان کے تسلسل ایمل ولی خان تک ہمارا نظریہ، ہماری فکر اور عوامی خدمت کا جذبہ کبھی تبدیل نہیں ہوا۔ ہم آج بھی اپنی قوم کے حقوق، امن، جمہوریت اور انصاف کی جدوجہد میں اسی استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یومِ تاسیس کے اس موقع پر ہم اپنے شہداء اور بزرگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ عوامی حقوق اور اپنے قومی وقار کی اس جدوجہد کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک اپنے اسلاف کے خواب کو حقیقت میں نہ بدل دیں۔ قومی اتحاد اور اتفاق سے انشاء اللہ قومی حقوق، خوشحالی اور اپنے اختیار کی یہ جنگ ہم جیتیں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دورِ حکومت میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تاریخی منصوبے مکمل کیے۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان...
24/07/2026

عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دورِ حکومت میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تاریخی منصوبے مکمل کیے۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، باچا خان میڈیکل کالج مردان اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ آج بھی اس وژن کی روشن مثالیں ہیں۔ یہی ہے عوامی خدمت، یہی ہے ترقی کا سفر۔

اے این پی ڈیجیٹل مومنٹ کی جانب سے خوش آئند خبر!اے این پی ڈیجیٹل مومنٹ کے میڈیا سیل کے قیام کا قوی امکان ہے۔ اس سلسلے میں...
21/07/2026

اے این پی ڈیجیٹل مومنٹ کی جانب سے خوش آئند خبر!

اے این پی ڈیجیٹل مومنٹ کے میڈیا سیل کے قیام کا قوی امکان ہے۔ اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عمران ماندوری، اے این پی ڈیجیٹل مومنٹ کے کوآرڈینیٹر اکبر ہوتی ایڈووکیٹ، اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اتل خان، طارق باجوڑی اور خان بابا نے مجوزہ دفتر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

د ای اين پي ډيجيټل موومنټ له اړخه زيری
چې ډېر زر به مېډيا سيل په وجود کښې راشي
په دغه لړ کښې د عوامي نېشنل پارټی ضلعي صدر عمران ماندوری، اکبر هوتي اېډوکېټ او د سوشل مېډيا ځوانانو خان بابا، اتل خان، طارق باجوړی د منتخب ځای جائزه واخسته۔

عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان تنظیمی انتخابی شیڈولبلدیاتی نظام میں حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان...
20/07/2026

عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان
تنظیمی انتخابی شیڈول

بلدیاتی نظام میں حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان نے یونین کونسل سطح پر تنظیمی ڈھانچے کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں درج ذیل انتخابی شیڈول جاری کیا جاتا ہے:

1۔ یکم اگست تا 15 اگست: یونین کونسل تنظیموں کے لیے امیدوار اپنی درخواستیں ضلعی الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائیں گے۔

2۔ یکم اگست تا 15 اگست: موجودہ تنظیمی فہرستیں متعلقہ تحصیل تنظیموں کے حوالے کی جائیں گی۔

3۔ 15 اگست تا 31 اگست: ضلعی اور تحصیل تنظیمیں باہمی مشاورت سے یونین کونسل انتخابات کا حتمی شیڈول مرتب کریں گی۔

4۔ یکم ستمبر سے: یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی انتخابات کا باقاعدہ انتخابی عمل شروع کیا جائے گا۔

تمام ذمہ داران، کارکنان اور امیدواران سے گزارش ہے کہ مقررہ شیڈول کی پابندی کرتے ہوئے انتخابی عمل کو منظم، شفاف اور پارٹی آئین کے مطابق کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
بحکم:
حاجی عبدالعزیز خان چیئرمین، ضلعی الیکشن کمیشن عوامی نیشنل پارٹی، ضلع مردان
20 جولائی 2026

09/04/2026

Address

Mardan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Digital Movement posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share