27/07/2022
باپ سراں دے تاج محمد!
باپ اللّٰہ کریم کی ایک عظیم ترین نعمت ہے، خوش نصیب اور خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں یہ عظیم نعمت میسر ہے۔
باپ ایک سایہ دار درخت ہے جس کے سایے میں بچے محفوظ ہوتے ہیں، ہر غم اور ہر ستم سے آزاد ہوتے ہیں،نہ فکر ہوتی ہے اور نہ ہی کسی کا ڈر، باپ حوصلہ ہوتا ہے ایک ایسا حوصلہ جو صرف اور صرف باپ کے ہونے تک ہی ہوتا ہے ۔
جن کے والد حیات ہیں اللّٰہ انہیں صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائیں۔
جن کے والد اس جہان سے رخصت ہو گئے ہیں اللّٰہ کریم ان کی بخشش و مغفرت فرمائیں۔ ان کے ساتھ اللّٰہ کریم میرے والد محترم کی بھی کامل بخشش اور مغفرت فرمائیں حضور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں۔
آمین یا رب العالمین !!!
دعا گو ضیاء بردرز