Mufti Muhammad Sabir

Mufti Muhammad Sabir I will share my knowledge with the people through this page.

20/01/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
جامعہ بنوری ٹاون کے شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ صاحب رحمہ اللہ کا انتقال ہوگیا ہے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

10/01/2026

۳:- آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سحری کھانے کا حکم فرمایا کہ: ’’سحری کھایا کرو، کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہے۔‘‘ اور فرمایا: ’’ہمارے اور اہل کتاب کے روزے کے درمیان سحری کھانے کا فرق ہے۔‘‘ یعنی اہلِ کتاب کو سوجانے کے بعد کھانا پینا ممنوع تھا اور ہمیں صبح صادق کے طلوع ہونے سے پہلے تک اس کی اجازت ہے

10/01/2026

۱:-حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کی تاریخوں کی جس قدر نگہداشت فرماتے تھے اتنا دوسرے مہینوں کی نہیں فرماتے تھے۔
۲:-حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رمضان کی خاطر شعبان کے چاند کا اہتمام کیا کرو

07/01/2026

قربانی کا وقت ذوالحجہ کی دس تاریخ کو عید کی نماز کے بعد سے لے کر بارہ تاریخ کے سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے تک ہے، ان تین ایام میں سے جس دن بھی آدمی چاہے بلاکراہت قربانی کرسکتا ہے، قربانی کے فریضہ کی ادائیگی میں کوئی فرق نہیں آتا۔ البتہ ثواب کے اعتبار سے پہلے دن قربانی کرنا زیادہ افضل ہے، پھر دوسرے دن اور پھر تیسرے دن۔

06/01/2026

صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے قرآن کریم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف قراء توں کے مطابق سیکھا تھا، اس لیے ہر صحابیؓ نے اپنے شاگردوں کو اسی قراء ت کے مطابق قرآن پڑھایا جس کے مطابق خود انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑھا تھا۔ اس طرح قراء توں کا یہ اختلاف دور دراز ممالک تک پہنچ گیا۔ لوگوں نے اپنی قراء ت کو حق اور دوسری قراء توں کو غلط سمجھنا شروع کردیا، حالانکہ اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے اجازت ہے کہ مختلف قراء توں میں قرآن کریم پڑھا جائے۔

04/01/2026

آنحضرت ا نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے عشرۂ ذی الحجہ سے بہتر کوئی زمانہ نہیں، ان میں ایک دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر اور ایک رات کی عبادت شب قدر کی عبادت کے برابر ہے۔ (ترمذی، ابن ماجہ)
قرآن مجید میں سورۂ ’’والفجر‘‘ میں اللہ تعالیٰ نے دس راتوں کی قسم کھائی ہے اور وہ دس راتیں جمہور کے قول کے مطابق یہی عشرۂ ذی الحجہ کی راتیں ہیں۔ خصوصاً نویں ذی الحجہ کا روزہ رکھنا ایک سال گذشتہ اورایک سا ل آئندہ کے گناہوں کا کفارہ ہے اور عید کی رات میں بیدار رہ کر عبادت میں مشغول رہنا بڑی فضیلت اور ثواب کا موجب ہے۔

04/01/2026

رمضان کا روزہ فرض اور تراویح کو نفل (سنت مؤکدہ) بنایا ہے۔ یہ صبر کا مہینہ ہے، اور صبر کا بدلہ جنت ہے۔ یہ ہمدردی اور خیرخواہی کا مہینہ ہے، اس میں مؤمن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے، اس میں روزہ افطار کرنے والے کی مغفرت، گناہوں کی بخشش اور جہنم سے آزادی کے پروانے کے علاوہ روزہ دار کے برابر ثواب دیا جاتا ہے، چاہے وہ افطار ایک کھجور یا ایک گھونٹ پانی سے ہی کیوں نہ کرائے، ہاں! اگر روزہ دار کو پیٹ بھرکر کھلایا یا پلایا تو اللہ تعالیٰ اسے حوضِ کوثر سے ایسا پانی پلائیں گے جس کے بعد وہ جنت میں داخل ہونے تک پیاسا نہ ہوگا۔ اس ماہ کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے۔

03/01/2026

اللہ تبارک و تعالیٰ کے انسانیت اور خصوصاً اہلِ اسلام پر بے شمار اور بے انتہا احسانات ہیں، من جملہ ان میں انسان بنانا اور پھر خاتم الانبیاء حضرت محمد رسول اللہ a کا امتی بنانا، ہماری ہدایت کے لیے قرآن کریم اُتارنا، اس کی تبیین و توضیح کے لیے رسول کریم a کو معلم بنانا، قرآن و سنت پر پورا پورا عمل کرنے والے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کو نجومِ ہدایت بنانا۔ اسی طرح اپنی اُلوہیت اور رسولِ خدا(a) کی اطاعت کے لیے کلمۂ شہادت کی صورت میں اقرار کرانا، اپنی عبادت اور اپنے بندوں کی بندگی کے اظہار کے لیے پنج وقتہ نماز فرض کرنا، مال کو پاک و صاف کرنے، اس کی حفاظت اور فقراء و غرباء کی اِعانت کے لیے زکوٰۃ کا حکم دینا، بندوں کے عشق و محبت اور دیوانگی و وارفتگی کے مظاہر کے لیے حج جیسی عبادت عطا کرنا،تقویٰ کے حصول کے لیے ماہِ رمضان میں روزے فرض کرنا

01/01/2026

نیا سال
ترجمہ : عبداللہ بن ہشام سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام ایک دوسرے کو یہ دعا سکھاتے تھے سال یا مہینے کی آمد پہ

"اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ ، وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ ، وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمَنِ ، وَجِوَارٍ مِنَ الشَّيْطَانِ ."

01/01/2026

آپ صلی اللہ علیہ والہ سلام
نیا سال کے شروع میں یہ دعا پڑھتے تھے
وعن عبد الله بن هشام قال: كان أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم يتعلمون هذا الدعاء إذا دخلت السنة أو الشهر: "اللهم أدخله علينا بالأمن والإيمان، والسلامة والإسلام، ورضوان من الرحمن، وجوار من الشيطان.

01/01/2026

نیا سال کی دعا
اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ ، وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ ، وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمَنِ ، وَجِوَارٍ مِنَ الشَّيْطَانِ .

31/12/2025

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر مختلف طریقوں سے وحی نازل ہوتی تھی:
۱:- گھنٹی کی سی آواز سنائی دیتی اور آواز نے جو کچھ کہا ہوتا، وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد ہوجاتا۔ جب اس طریقہ پر وحی نازل ہوتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت زیادہ بوجھ پڑتا تھا۔
۲:- فرشتہ کسی انسانی شکل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا اور اللہ تعالیٰ کا پیغام آپ کو پہنچادیتا۔ ایسے مواقع پر عموماً حضرت جبرئیل علیہ السلام مشہور صحابی حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کی صورت میں تشریف لایا کرتے تھے

Address

Street 35-B
Kotli

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Muhammad Sabir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category