30/03/2026
فیصل آباد( )علامہ احسان الٰہی شہیدنے ساری زندگی اسلام کی سربلندی اورملکی سالمیت کیخلاف ہونے والی ہرسازش کامقابلہ کیاانکوایک منظم سازش کے تحت 23مارچ 1987کوپاکستان میں ہونے والے پہلے بم دھماکے میں شہیدکیاگیاعلامہ احسان الٰہی شہیدکے قاتلوں کابرقت سراغ لگایاجاتاتوملک میں دہشتگردی کی جولہراس وقت سے اب تک جوشروع ہوئی ہے اس پرقابوپایاجاسکتاتھاان خیالات کااظہارجمعیت اہلحدیث پاکستان کے رابطہ سیکرٹری مولاناشفیق الرحمن ربانی'چوہدری ذوالفقارعلی نت'حافظ عبداللہ سلیم 'شیخ شاہدقیوم'ڈاکٹراشفاق انصاری 'حافظ معاذحسنی'ملک محمدسلیم'شیخ محمدانس'حافظ لقمان اعوان'محمدجنیدبشیر'ملک حنظلہ'محمدعبداللہ'مولانامحمداویس سلیم نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ علامہ احسان الٰہی ظہیرشہیدسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ علامہ شہیدشعلہ نوامقررنامورادیب 'عظیم صحافی اعلیٰ مبلغ کئی دینی کتابوں کے مصنف اورایک عظیم سیاستدان تھے جنہوں نے عقیدت ختم نبوت اورنظام مصطفی کی تحریک میں اہم کرداراداکیاانکی دین اسلام کیلئے کی گئی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتاانکے مشن کی تکمیل 'نفاذاسلام 'عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ 'دفاع صحابہ واہلبیت کیلئے انکے فرزندعلامہ ہشام الٰہی ظہیرہرفورم پرآوازبلندکررہے ہیں سیمینارکے اختتام پرشہدائے پاک فوج سمیت دیگرتمام سیکورٹی اداروں کے شہداء اورشہدائے اہلحدیث کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیاگیااورملکی سالمیت کیلئے خصوصی دعاکی گئی