21/03/2026
تمام اہلِ اسلام کو عید مبارک۔
یہ مبارک دن ہمیں اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کا احساس دلاتا ہے۔
رمضان المبارک عبادت، اصلاحِ نفس اور قربِ الٰہی کا مہینہ تھا۔
ہم نے اس میں جو نیکیاں کیں اور جو دعائیں مانگیں،
اللہ تعالیٰ انہیں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
یہ وقت اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کا جائزہ لیں۔
اور رمضان سے حاصل ہونے والی تربیت کو برقرار رکھیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں نیکی کے راستے پر ثابت قدم رکھے۔
ہمیں گناہوں سے بچنے کی توفیق دے اور اپنی اطاعت نصیب فرمائے۔
ہمارے دلوں میں اخوت اور محبت پیدا کرے۔
اور ہمیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔